اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے وزیر خارجہ لیبرمن نے جروزالم پوسٹ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام بارے میں فیصلہ اسرائیل کی کابینہ میں لینا چاہیے۔
لیبر من نے امریکی کانگریس میں نیتن یاہو کی تقریر کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں فیصلہ اور اس کا مقابلہ اسرائیلی کابینہ کے اندر ہونا چاہیے۔ لیبرمن کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ایران کو روکنا ممکن ہے اور ہمیں سارے آپشنز میز پر رکھنے چاہیے۔
لیبرمن نے ایران کے بارے میں اوباما اور نیتن یاہو کے درمیان اختلاف کو عارضی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اختلاف شخصی نہیں ہے صرف دو حکومتوں کے درمیان ہے۔
صہیونی حکومت کے وزیر خارجہ نے ایران کو اسرائیل کے لئے سب سے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئےکہا کہ ایران نہ صرف اسرائیل بلکہ مشرق وسطی اور پورے دنیا کے لیے خطرہ ہے۔
.......
/169